Tuesday, April 23, 2024

دادو میں فراہمی و نکاسی آب کی اسکیمیں 8 برس سے غیر فعال ہونیکا انکشاف

دادو میں فراہمی و نکاسی آب کی اسکیمیں 8 برس سے غیر فعال ہونیکا انکشاف
October 1, 2019
دادو(92 نیوز) دادو میں فراہمی و نکاسی آب کی 80 سے زائد اسکیمیں گزشتہ 8 برس سے غیر فعال ہونے کا انکشاف ہوگیا، دیہات کے ہزاروں مکین پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم ہیں، سندھ حکومت نے دادو کے پیاسوں کو پانی کی فراہمی کیلئے مزید 2 سال انتظار کا کہہ دیا۔ سندھ اسمبلی میں صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ کے اعتراف و انکشاف پر سبھی ارکان حیران رہ گئے۔جیالے وزیر نے دادو میں اپنی حکومت کی ہی ناکامی کا اعتراف نہیں کیا بلکہ ملبہ وفاقی حکومت پر ڈال دیا، کہا پانی کی فراہمی ترجیح نہیں تھی، اسی لئے فنڈز کا اجرا ءنہیں ہوسکا۔ 10 سال سے سندھ میں حکمران پیپلز پارٹی کی کارکردگی رپورٹ سامنے آئی تو اپوزیشن ارکان کا بھی صبر جواب دے گیا۔ سندھ حکومت نے تسلیم کیا کہ درجنوں آر او پلانٹس غیر فعال ہیں، سندھ اسمبلی اجلاس میں اسپیکر، وزراءاور ارکان کے درمیان بھی تکرار کے دور چلے۔ ایم ایم اے کے عبدالرشید کے توجہ دلاونوٹس پر بتایا گیا کہ سندھ میں اسکولز کے اڑتیس لاکھ طلبہ کیلئے فرنیچر کی خریداری و مرمت کا منصوبہ رواں سال مکمل ہوگا۔