Friday, April 26, 2024

دادو میں غیرت کے نام پر 11 سالہ بچی کا بے دردی سے قتل

دادو میں غیرت کے نام پر 11 سالہ بچی کا بے دردی سے قتل
December 1, 2019

 دادو (92 نیوز) دادو میں غیرت کے نام پر 11 سالہ بچی کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ پتھر مار مار کر جان لے لی۔

تحصیل جوہی میں غیرت کے نام پر گیارہ سالہ گل سماء رند مبینہ طور پر بیدردی سے سنگسار کر دی گئی۔ والد علی بخش رند اور والدہ لیلی رند گرفتار کر لیئے گئے جبکہ دیگر ملزمان تاحال گرفت میں نہ آسکے۔

ادھر بچی کا جنازہ پڑھانے والے مولوی ممتاز لغاری کا بیان بھی سامنے آگیا جس کا کہنا ہے بچی کا والد مجھے جنازے کیلئے واہی پاندھی لایا، صبح آٹھ بجے جنازہ پڑھا کر گھر لوٹ گیا، کفن پر خون کے نشان نہیں تھے۔

مولوی ممتاز نے بتایا کہ جنازہ سے قبل پوچھا بچی بالغ ہے یا نہیں، بچی کے والد نے بتایا کہ نابالغ ہے۔

دوسری جانب دادو پولیس سات ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرچکی ہے۔ ڈی ایس پی جوہی کو تفتیشی افسر مقرر کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی دادو ڈاکٹر فرخ رضا نے کہا کیس کی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے، حقائق جلد سامنے آئیں گے۔