Tuesday, April 16, 2024

دادو میں رضاکاروں نے اسپرے مہم کا آغاز کر دیا

دادو میں رضاکاروں نے اسپرے مہم کا آغاز کر دیا
April 3, 2020

دادو ( 92 نیوز) ضلع دادو  کی عوام کوکورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے نجی تنظیم میدان میں آگئی  ، رضاکاروں نے کئی علاقوں اور بازاروں میں اسپرے مہم کا آغاز کردیا۔

کورونا وائرس کے وار جاری   ہیں ، سندھ میں مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ  ہو رہا ہے جس کے پیش نظر  ضلع دادو کی تحصیل خیر پور ناتھن شاہ میں  نجی تنظیم کی جانب سے اسپرے مہم کی گئی ۔

سندھ حکومت اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے  اسپرے کیلئے کچھ نہ کیا گیا  جس کے باعث  نجی تنظیم کے رضا کاروں  نے گلیوں، محلوں، دکانوں اور بازاروں میں جاکر اسپرے کیا ۔

رضا کاروں کا کہنا ہے کورونا وائرس سے  بچاؤ کیلئے سب کو متحد ہونا چاہیے  ، اسی جذبے کے تحت اسپرے مہم شروع کی گئی   ۔ نوجوانوں کا کہنا تھا شہریوں کی زندگیاں محفوظ  کرنے کیلئے آگاہی مہم بھی چلائی جارہی ہے  جبکہ اسپرے مہم باقاعدگی سے چلائی جاتی رہے گی ۔