Friday, April 19, 2024

دادو میں خاتون پر سسرالیوں کا بدترین تشدد

دادو میں خاتون پر سسرالیوں کا بدترین تشدد
May 6, 2019
دادو ( 92 نیوز) دادو کے ملاح محلہ میں سسرال نے 28 سالہ خاتون  کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ رپورٹ کے مطابق تشدد کے بعد خاتون کو زخمی حالت میں سول اسپتال دادو منتقل کر دیا گیا ہے، متاثرہ خاتون ثمینہ  کا کہنا ہے کہ ساس نے دیوروں سے مل کر چھریوں کے وار کرکے زخمی کیا ہے۔ خاتون کے مطابق  شوہر دوسری شادی کرنا چاہتا ہے اور دوسری شادی کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا، انکار کرنے پر سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ  بنا ڈالا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ تو درج کر لیا مگر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔