Saturday, April 20, 2024

دادو میں احساس ایمرجنسی سینٹرز میں خواتین کا ہجوم، بدنظمی معمول بن گیا

دادو میں احساس ایمرجنسی سینٹرز میں خواتین کا ہجوم، بدنظمی معمول بن گیا
April 19, 2020
دادو (92 نیوز) دادو میں احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت امدادی رقوم کی فراہمی کیلئے قائم کیے گئے سینٹرز میں خواتین کا ہجوم، بدنظمی روز کا معمول بن گیا، سینٹرز میں سہولیات نہ ہونے اور عملے کی سست روی کی وجہ سے ہزاروں خواتین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ داود میں احساس سینٹرز پر بدنظمی معمول بن گئیخواتین کے ہجوم نے سماجی فاصلوں کی پابندی کی دھجیاں اڑادیں، فنگر پرنٹ میچ نہ ہونے پر روزانہ سیکڑوں خواتین واپس جانے پر مجبورہوگئیں۔ ایک طرف احساس سینٹرز کے عملے کی سست روی دوسری جانب ایجنٹ سرگرم ہیں، پولیس کے ہاتھوں 10 گرفتار ہوگئے۔ ادھر اسسٹنٹ کمشنر محمد علی بلوچ اورمختیار کارعبدالحمید کھوکھر نے احساس سینٹرزکا دورہ کیا اور عملے کو مستحق خواتین کو ترتیب سے بیٹھانے اور فوری رقم فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ احساس سینٹرز پر آنے والی خواتین میں اسسٹنٹ کمشنر محمد علی بلوچ، ایس ایچ او بینظیر جمالی، تحصیلدار عبدالحمید کھوکھر لنگر بھی تقسیم کر رہے ہیں۔