Thursday, March 28, 2024

دادو ضلع میں ایک بار پھر ٹڈی دل کی یلغار ، مختلف علاقوں میں فصلوں کو نقصان

دادو ضلع میں ایک بار پھر ٹڈی دل کی یلغار ، مختلف علاقوں میں فصلوں کو نقصان
June 21, 2020
 دادو (92 نیوز) دادو ضلع میں ایک بار پھر ٹڈی دل کی یلغار شروع ہو گئی۔ مختلف علاقوں میں فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ ٹڈی دل کے حملوں سے کاشتکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے۔ محکمہ زراعت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال اسپرے نہ کروایا جاسکا۔ متاثرہ علاقوں میں دادو،  مخدوم بلاول، خداآباد، فرید آباد، جوہی، رادھن، واہی پاندھی  و دیگر شامل ہیں ۔ کاشتکاروں کا مطالبہ ہے کہ ٹڈی دل سے بچنے کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی حکمت عملی نظر نہیں آرہی ہے۔ لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ حکومت پاکستان فوری ٹڈی دل سے بچنے کے لیے اسپرے کروائے۔