Thursday, April 25, 2024

دادو شہر انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا

دادو شہر انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث  سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا
September 21, 2020

دادو ( 92 نیوز) دادو  شہر ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی  کی نااہلی کے باعث سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا،،شہر جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔

دادو شہر ضلعی انتظامیہ اور میونسپل انتظامیہ کی نااہلی کے باعث گندے نالے کامنظر پیش کرنے لگا،شہرمیں جگہ جگہ سیوریج کاپانی جمع اورگندگی کے ڈھیر لگ گئے،تعفن اٹھنے سے شہری مزید اذیت سے دوچار،صاف پانی کی عدم فراہمی کے باعث شہری پانی خرید کرپینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے سڑک پر دھرنا دے کربیٹھ گئے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی نے مسائل حل کرنا تو دور بات کرنے سے بھی انکار کردیا،شہریوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دادو اورگردونواح میں صاف پانی کی فراہمی اورسیوریج کا نظام بہترکیا جائے۔