Thursday, March 28, 2024

دادو شوگر ملز کوڑیوں کے دام فروخت کر دی گئی ، اصل چہرے بے نقاب

دادو شوگر ملز کوڑیوں کے دام فروخت کر دی گئی ، اصل چہرے  بے نقاب
November 18, 2018
کراچی (92 نیوز) دادو شوگر مل کی من پسند گروپ کو انتہائی کم قیمت پر فروخت کی دستاویزات 92 نیوز نے حاصل کرلیں جس کے مطابق آکشن میں 40 کروڑ روپے کی آفر مسترد کر کے شوگر مل اومنی گروپ کو  9 کروڑ روپے میں فروخت کی گئی ۔ 2008 میں دادو شوگر مل 40 کروڑ کے بجائے 9 کروڑ روپے میں فروخت کی گئی ۔ سندھ ہائیکورٹ کی نگرانی میں آکشن 40 کروڑ روپے تک پہنچی لیکن آفر مسترد کرکے صرف 9 کروڑ روپے میں اومنی گروپ کی نوڈیرو شوگر مل انتظامیہ کو فروخت کردی گئی۔ دستاویزات کے مطابق دادو شوگر مل کے اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو 46 کروڑ 52 لاکھ روپے تھی ۔ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے سرکاری خزانے کو 37 کروڑ 52 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔