Thursday, March 28, 2024

دادو سمیت ملک بھر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

دادو سمیت ملک بھر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
July 14, 2020

دادو ( 92 نیوز) دادو میں ایک مرتبہ پھر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا ہے ،جس سے عام شہری شدید پریشانی کاشکار ہے، جب کہ پرائس کنٹرول اتھارٹی بھی منظرعام سے غائب ہے اور انتظامیہ بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔

دادو میں پرائس کنٹرول اتھارٹی منظرعام سے غائب ہو گئی ، مارکیٹ کمیٹی کی بیوپاریوں سے ملی بھگت کے باعث سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔

آلو 70 روپے فی کلو، ٹماٹر 100، پیاز 80 ، لیموں 250 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے ، دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں ،  پھلوں میں  سیب 400  فی کلو، کیلا120 روپے فی درجن  میں دستیاب ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے ۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سبزی اور فروٹ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں

کا نوٹس لے کر سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل کو یقینی بنایا جائے۔