Tuesday, April 23, 2024

دادری کے مقتول محمد اخلاق کے فریج میں بکرے کا گوشت تھا:سرکاری رپورٹ

 دادری کے مقتول  محمد اخلاق  کے فریج میں بکرے کا گوشت تھا:سرکاری رپورٹ
December 28, 2015
دادری(ویب ڈیسک)بھارت میں گائے کا گوشت کھانے کے شک میں قتل کیے جانے والے محمد اخلاق  کے فریج میں بکرے کا گوشت تھا اتر پردیش حکومت نے سرکاری رپورٹ جاری کردی ۔ تفصیلات کےمطابق  رپورٹ میں واضح طور پر  کہا  گیا ہے کہ  اخلاق کے گھر کی فریج میں  گائے کا نہیں بکرے کا گوشت  تھا سرکاری رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا اور  اخلاق کی موت کا ذمہ دار مودی  حکومت  کو  ٹھرایا ۔ دادری کے رہائشی محمد اخلاق کو  انتیس ستمبر کو ہندو انتہا پسندوں نے گائے  کا گوشت کھانے  کے الزام میں  بے دردی سے قتل کردیا تھا۔