Sunday, September 8, 2024

دادا جی بھی عالمی خلائی سٹیشن کیلئے روانہ‘ طویل قیام کا ریکارڈ قائم کرنے کا عزم

دادا جی بھی عالمی خلائی سٹیشن کیلئے روانہ‘ طویل قیام کا ریکارڈ قائم کرنے کا عزم
March 19, 2016
آستانہ (ویب ڈیسک) سویوز خلائی راکٹ دو روسی اور ناسا کے سابق خلاباز کو عالمی خلائی سٹیشن پر پہنچانے کیلئے قازقستان کے بیکا نور سٹیشن سے روانہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیکا نور سے عالمی خلائی سٹیشن کیلئے روانہ ہونے والوں میں دو روسی خلانورد اولیگ سکر پروچکا اور الیکسی اوچینی کے علاوہ ناسا کے سابق خلاباز جیف ولیمز بھی شامل ہیں۔ ناسا کے سابق خلائی راکٹ سویوز میں سوار خلا باز جیف ولیمز تین بچوں کے دادا ہیں اور خلائی سٹیشن پر قیام کا عالمی ریکارڈ قائم کریں گے اور اپنی واپسی پر خلائی سٹیشن پر پانچ سو چونتیس دن گزارنے والے شخص بن جائیں گے اور ان کا نام ریکارڈ بک میں شامل ہو جائیگا۔