Tuesday, May 14, 2024

داتاگنج بخشؒ کے 977 ویں عرس کا آج تیسرا اور آخری روز

داتاگنج بخشؒ کے 977 ویں عرس کا آج تیسرا اور آخری روز
October 8, 2020
لاہور (92 نیوز) حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے 977 ویں عرس کا آج تیسرا اور آخری روز ہے۔ داتا گنج بخشؒ کے 977 ویں عرس کا آج آخری روز ہے، مغرب کے بعد تبلیغی سیشن کا سلسلہ جاری ہے۔ رات بارہ بجے اختتامی دعا کے ساتھ عرس کی تقریبات اختتام پذیر ہوجائیں گی۔ حضرت داتا گنج بخشؒ کا عرس مبارک ہر سال 18 صفر سے 20 صفر المظفر تک ہوتا ہے۔ پورے ملک سے لاکھوں پیروکار (معتقدین) ہر سال بھٹی گیٹ لاہور میں دربار شریف حضرت داتا گنج بخش کی زیارت کرتے ہیں۔ حضرت سید حافظ حاجی ابوالحسن بن عثمان بن علی الجلبی الحجویریؒ ( داتا گنج بخش ایک عظیم فارسی صوفی عالم، مصنف اور شاعر تھے، 5 ویں صدی ہجری اور برصغیر میں اسلام کے پھیلاؤ میں نمایاں کردار ادا کیا۔