Wednesday, April 24, 2024

داتا گنج بخشؒ کے 975 ویں سالانہ عرس کی تقریبات جاری

داتا گنج بخشؒ کے 975 ویں سالانہ عرس کی تقریبات جاری
October 29, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور میں حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے 975 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کا دوسرا روز ہے۔ عقیدت مند بڑی تعداد میں مزار پر حاضری دے رہے ہیں۔ قرات اور نعت کی محافل کا سلسلہ جاری ہے۔ عرس کےدوسرے روز نماز فجر کے بعد سے محفل قرات اور نعت کا سلسلہ جاری ہے۔ آج محفل سماع بھی منعقد ہو گی۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان بھی داتا دربار پر حاضری دیں گے۔ اس سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے مزار شریف پر چادر پوشی کر کے عرس کی تقریبات کا باضابطہ آغاز کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری، وزیر اوقاف ومذہبی امور پنجاب سید سعیدالحسن شاہ اور صوبائی سیکرٹریز بھی شریک ہوئے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے مہمانوں کو چادریں بھی پیش کیں۔ داتا کی نگری کہلانے والے لاہور میں تین روز تک داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات جاری  رہیں گی۔