Saturday, April 20, 2024

داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر

داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر
November 22, 2016

لاہور (92نیوز) حضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے نوسو تہترویں عرس کی تین روزہ تقریبات خصوصی دعا کے ساتھ ختم ہو گئیں۔ زائرین اور عقیدت مندوں نے گڑ گڑا کر اپنے گناہوں کی معافی مانگی اور ملک وقوم کی سلامتی اور ترقی کیلئے دعا کی۔

تفصیلات کے مطابق برصغیر کے معروف صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر زائرین کی بڑی تعداد نے دربار پر حاضری دی۔ کوئی درودوسلام کے نذرانے پیش کر تا رہا تو کوئی تلاوت قرآن پاک کے ساتھ ذکر و اذکار کرتا نظر آیا۔

زائرین کا کہنا تھا کہ وہ یہاں فیوض و برکات سمیٹنے آتے ہیں۔ دربار پر آکر انہیں دلی سکون ملتا ہے۔ عرس کے موقع پر طرح طرح کے پکوانوں پر مشتمل لنگر کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ دودھ کی تاریخی سبیل سمیت بابا فرید روڈ پر بھی دودھ کی سبیلیں لگائی گئی تھیں۔

حضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے عرس مبارک کی خصوصی اختتامی دعا کے بعد دوسرے شہروں سے آئے زائرین نے نمازفجر ادا کی اور واپس روانہ ہو گئے۔