Thursday, April 18, 2024

داتا دربار کے قریب پولیس وین کے نذدیک دھماکا ،10 افراد شہید

داتا دربار کے قریب پولیس وین کے نذدیک دھماکا ،10 افراد شہید
May 8, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں داتا دربار کے قریب پولیس وین کے نذدیک دھماکا ہوا جس میں 10 افراد شہید جبکہ 25  زخمی ہو گئے ۔ داتا دربار کے قریب  پولیس ناکے  پر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے نذدیک دھماکا ہوا  جس میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد شہید  ہو گئے ۔ دھماکے میں  23 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 4 پولیس اہلکار اور 19 شہری  ہیں ۔ دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو  گھیرے میں لے لیا جب کہ ریسکیو کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔ فرانزک ٹیم جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرنے  میں مصروف ہے ۔ میٹرو ٹریک کو بھی بند کردیا گیا۔ آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان جائے وقوعہ پہنچے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا خودکش تھا،جس میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔ [caption id="attachment_222555" align="alignnone" width="500"]داتا دربار دھماکے میں 5 پولیس اہلکار شہید داتا دربار دھماکے میں 5 پولیس اہلکار شہید[/caption] انہوں نے کہا کہ دھماکے  میں 5  پولیس اہلکار وں سمیت 8افراد شہید ہوئے  اور 25 زخمی ہوئے ہیں ۔ دھماکے میں تقریباً 7 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا۔ [caption id="attachment_222533" align="alignnone" width="500"]داتا دربار کے قریب پولیس وین کے نذدیک دھماکا ‏ داتا دربار کے قریب پولیس وین کے نذدیک دھماکا ‏[/caption] ایم ایس میؤ اسپتال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہمارے پاس 18 زخمیوں کو لایا گیا جن میں سے تین  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔

وزیر اعظم عمران خان کی لاہور دھماکے کی مذمت ‏

دھماکے کے وقت ایلیٹ فورس کی گاڑی میں 6 اہلکار موجود تھے  ۔ لاہور کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ۔ دھماکے کے بعد جامعہ ہجویریہ کو سکیورٹی کے پیش نظر خالی کرالیا گیا جب کہ داتا دربار کے تمام داخلی دروازے بند کر دیے گئے ۔ [caption id="attachment_222544" align="alignnone" width="500"]داتا دربار کے قریب پولیس وین کے نذدیک دھماکا داتا دربار کے قریب پولیس وین کے نذدیک دھماکا[/caption] دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کی تحقیقاتی کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ  طلب کر لی  ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سرگودھا سمیت دیگر علاقوں کے آج کے شیڈول دورے منسوخ کرتے ہوئے  اہم اجلاس طلب کر لیا۔