Friday, March 29, 2024

داتا دربار کے قریب خودکش حملے کے مبینہ سہولت کار ذیشان کو حساس اداروں نے تحویل میں لے لیا

داتا دربار کے قریب خودکش حملے کے مبینہ سہولت کار ذیشان کو حساس اداروں نے تحویل میں لے لیا
May 12, 2019
 لاہور (92 نیوز) داتا دربار کے قریب خودکش حملے کے مبینہ سہولت کار ذیشان کو حساس اداروں نے تحویل میں لے لیا۔ داتا دربار دھماکے کے  دہشت گرد کا مبینہ سہولت کار گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ذیشان کو گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آباد سے اس کے گھر سے حراست میں لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مبینہ سہولت کار ذیشان کو تحقیقات کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتاری سے پہلے ذیشان نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ اُس کی کریانے کی دکان ہے اور اُس کا دہشت گرد حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دھماکے کے وقت  دربار کے اندر موجود تھا۔ ڈر کے باہر بھاگا، ویڈیو میں دیکھ کر اُسے حملہ آور کا سہولت کار سمجھا جارہا ہے۔ دوسری جانب گوجرانوالہ پولیس نے بھی تصدیق کی کہ ذیشان ایمن آباد کا رہائشی اور کریانے کی دکان چلاتا ہے۔ 8 مئی کی صبح داتا دربار لاہور پر ہونے والے خودکش حملے میں ایلیٹ فورس کے پانچ اہلکاروں سمیت بارہ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔