Wednesday, April 24, 2024

داتا دربار کے استعمال شدہ پانی سے لاہور کی آبیاری کا فیصلہ

داتا دربار کے استعمال شدہ پانی سے لاہور کی آبیاری کا فیصلہ
January 25, 2020
لاہور (92 نیوز) حکومت پنجاب نے استعمال شدہ پانی کو دوبارہ استعمال میں لانے کیلئے بڑا اقدام اٹھالیا۔ داتا دربار کے استعمال شدہ پانی سے شہر لاہور کی آبیاری کا فیصلہ کرلیا۔ داتا دربار میں زائرین کی جانب سے روزانہ ایک لاکھ لٹر سے زائد پانی کا استعمال ہوتا ہے۔ پانی سے سگیاں پل انٹرچینج، نیازی چوک انٹرچینج، گریٹر اقبال پارک، گرین بیلٹس کو سیراب کیا جا سکتا ہے۔ پی ایچ اے نے 25 واٹر ٹینکر خریدنے کیلئے حکومت پنجاب سے فنڈز طلب کرلئے۔ استعمال شدہ پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے تالاب کی تعمیر کا کام شروع ہونے کے قریب ہے۔