Saturday, May 4, 2024

داتا دربار دھماکہ ، خود کش حملہ آور کو دربار لانے والے موٹر سائیکل رکشہ کا پتا چلا لیا گیا

داتا دربار دھماکہ ، خود کش حملہ آور کو دربار لانے والے موٹر سائیکل رکشہ کا پتا چلا لیا گیا
May 10, 2019
 لاہور (92 نیوز) داتا دربار دھماکے میں مبینہ خود کش حملہ آور کو دربار لانے والے موٹر سائیکل رکشہ کا پتا چلا لیا گیا۔ مبینہ خود کش بمبار ریلوے اسٹیشن سے موٹر سائیکل رکشے  پر بیٹھا تھا۔ داتا دربار پر خودکش حملے میں تحقیقاتی اداروں کو اہم کامیابی مل گی۔ مبینہ بمبار کو دربار تک لانے والے موٹر سائیکل رکشہ کا سراغ مل گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے کڑی سے کڑی ملا لی گئی۔ دوسری جانب رات گئے سکیورٹی اداروں نے گڑھی شاہو سے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ رمضان کے پہلے جمعہ پر امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لیے شہر بھر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔ داتا دربار پر آئے زائرین کہتے ہیں دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے انکے ایمان کو کم نہیں کر سکتے۔ ایس پی سٹی کے مطابق تمام مساجد، امام بارگاہوں، درباروں اور دیگر عبادت گاہوں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ نماز جمعہ کے دوران متعلقہ ڈی ایس پیز ،ایس ایچ اوز خود خاضر رہے اور جوانوں کو الرٹ رکھا۔