Friday, March 29, 2024

داتا دربار خودکش حملے کے شہدا کی نماز جنازہ پولیس لائن لاہور میں ادا کی گئی

داتا دربار خودکش حملے کے شہدا کی نماز جنازہ پولیس لائن لاہور میں ادا کی گئی
May 8, 2019
 لاہور (92 نیوز) داتا دربار خودکش حملے کے شہدا کی نماز جنازہ پولیس لائن لاہور میں ادا کی گئی۔ گورنر پنجاب چودھری سرور، وزیراعلیٰ عثمان بزدار، صوبائی وزراء، آئی جی پنجاب اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔ لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہدا کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی۔ لاہور میں نماز جنازہ کے بعد شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں میں بھیجے گئے۔ صفدر آباد میں شہید محمد سلیم کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ پولیس کے دستے نے سلامی بھی دی۔ علاقے کے ہزاروں افراد نے آخری دیدار کیا۔ شاہد نذیر بھٹی کی نماز جنازہ گورنمنٹ ہائی اسکول مصطفیٰ آباد میں ادا کی گئی جس میں ڈی پی او قصور سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ہیڈ کانسٹیبل سہیل کا جسد خاکی گوجرانوالہ جبکہ گلزار علی کی میت سرگودھا پہنچا دی گئیں۔