Friday, April 26, 2024

داتا دربار خود کش حملے کا سہولت کار گرفتار

داتا دربار خود کش حملے کا سہولت کار گرفتار
May 21, 2019
لاہور ( 92 نیوز)  داتا دربار خود کش حملے  میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئےحملہ آور کا سہولت کار گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں اور سی ٹی ڈی نے بھاٹی گیٹ میں مشترکہ آپریشن کیا،دوران آپریشن محسن خان نامی سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا،جس کا تعلق شبقدر ضلع چارسدہ سے ہے۔ گرفتار سہولت کار کے قبضہ سے لاہور میں آئندہ چند روزمیں کی جانیوالی تخریب کاری کی پلاننگ موجود تھی،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق محسن نے خود کش حملہ آور صادق اللہ کو افغانستان سے بلاکر تیار کیا۔ صادق اللہ کو طیب اللہ نامی سہولت کار نے اپنے پاس رکھا،حملہ آور ایک رات بھاٹی میں کرایہ کے مکان میں رہا،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سہولت کارمحسن خان سےبارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا۔ دوسرا سہولت کار طیب اللہ عرف راقی تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔