Wednesday, April 24, 2024

خیرپورناتھن شاہ: بغیر سرچ وارنٹ کے پولیس کی گھر گھر تلاشی، چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے: علاقہ مکین

خیرپورناتھن شاہ: بغیر سرچ وارنٹ کے پولیس کی گھر گھر تلاشی، چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے: علاقہ مکین
December 13, 2015
خیرپور (نائنٹی ٹو نیوز) خیرپور ناتھن شاہ کے نواحی گاؤں سلطان خان گاڈہی کے علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بغیر سرچ وارنٹ کے پولیس کی گھر گھر تلاشی چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔ سلطان خان گاڈہی میں اچانک گھروں میں گھس کر پولیس نہ صرف چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے بلکہ گھروں میں موجود خواتین پر بھی تشدد کر رہی ہے جس کے باعث کئی خواتین بے ہوش ہو گئیں جن کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ شہریوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے ایک گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور زمیندار سلطان خان کو گرفتار کر لیا۔ دوسری طرف پولیس نے گاؤں سلطان گاڈہی پر پہرا سخت کرتے ہوئے شہر کی ناکہ بندی کر دی ہے جس کی وجہ سےخوف کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ ادھر رابطہ کرنے پر پولیس حکام نے مؤقف دینے سے انکار کر دیا ہے۔