Sunday, September 8, 2024

خیرپورناتھن: شادی  میں ناکامی پر پریمی جوڑےکی خودکشی

خیرپورناتھن:  شادی  میں ناکامی پر پریمی جوڑےکی  خودکشی
July 12, 2016
خیرپورناتھن(92نیوز)خیرپور ناتھن شاہ کی تحصیل جوہی میں پسند کی شادی نہ ہونے پر جوڑے نے خود کشی کر لی ہے ۔  سترہ سال کی صائمہ چنہ نے گلزار سے شادی نہ ہونے پر خود کو گولی مار لی جبکہ  اطلاع ملنے پر بیس سال کے نوجوان نے بھی جان دے دی ۔ پولیس کے مطابق صائمہ چنہ اور گلزار دونوں ایک دوسرے سے پیارکرتے لیکن گھر والے دونوں کی شادی کے خلاف تھے جس پر دلبرداشتہ ہوکرانہوں نے خود کشی کرلی ۔ پولیس نے پریمی جوڑے کی  لاشیں ہسپتال منتقل کردی ہیں ۔