Tuesday, April 16, 2024

خیرپور:حسا س اداروں کی کارروائی 6پولیس اہلکاروں سمیت 13افراد کا قتل کرنیوالاٹارگٹ کلر سیاسی جماعت کا کارکن گرفتار

خیرپور:حسا س اداروں کی کارروائی 6پولیس اہلکاروں سمیت 13افراد کا قتل کرنیوالاٹارگٹ کلر سیاسی جماعت کا کارکن گرفتار
May 10, 2015
خیرپور(ویب ڈیسک)خیرپور کے قریب پریالو میں حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی6پولیس اہلکاروں سمیت13افراد کے قتل میں ملوث سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر گرفتار ٹارگٹ کلر سے کلاشنکوف،ہینڈ گرنیڈ سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کارروائی حساس اداروں کی مدد سے پریالو کے علاقے گاڑی موڑی میں کی۔ گرفتارٹارگٹ کلر نے 6اہلکاروں سمیت 13افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ملزم 30سے 40ہزار روپے فی واردات لیتا تھا ،ایس پی مسعود بنگش ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی مسعود بنگش نے ایس پی آفس میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ وفاقی حساس اداروں کی رپورٹ اور ایس ایس پی خیرپور ناصر آفتاب کے حکم پر حساس اداروں اور خیرپور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خیرپور ضلع کے علاقے پریالو کے قریب گاڑی موڑی سے کراچی کی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر محمد زاہد پٹھان ولد خلیق احمد پٹھان کو گرفتار کرلیا ہے جس کے قبضے سے ایک کلاشنکوف ،ہینڈ گرنیڈ اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ایس پی مسعود بنگش نے بتایا کہ گرفتار ٹارگٹ کلر کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے جبکہ ملزم نے کراچی میں 6پولیس اہلکاروں سمیت 13افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ٹارگٹ کلر نے اعتراف کیا ہے کہ وہ کراچی میں سیاسی جماعت کے کارکن محسن عرف راجو اور شہزاد کے کہنے پر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کرتا تھا ۔ جس نے 2013میں کراچی میں نمائش چورنگی پر ایک پولیس اہلکار کو قتل کیا جبکہ دو پولیس اہلکاروں کو 2015میں پاکستان چوک پر قتل کیاتھا ایس پی مسعود بنگش نے بتایا کہ گرفتار ہونے والا ٹارگٹ کلر کاریں اور موٹر سائیکل چھیننے کی سینکڑوں وارداتوں میں بھی ملوث ہے اس کے علاوہ ناظم آباد کے ایک بینک سے 80لاکھ روپے کی ڈکیتی میں بھی ملوث ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹارگٹ کلر زاہد خان پٹھان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف ،ہینڈ گرنیڈ اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے ،جبکہ گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر محمد زاہد پٹھان نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ سیاسی جماعت کے کہنے پر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کرتاتھا جبکہ مجھے ایک قتل کا معاوضہ 30سے 40ہزار روپے ملتا تھا۔ ملزم نے بتایا کہ کراچی میں آپریشن شروع ہونے کے بعد وہ کراچی سے فرار ہوکر خیرپور کے علاقے پریالو میں پناہ لی ،ذرائع کے مطابق پولیس نے گرفتار ٹارگٹ کلر کو مزید تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔   دریں اثنا کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرداور ٹارگٹ کلر سمیت پانچ ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد اور کنواری کالونی میں جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے ۔ کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد اورٹارگٹ کلرز سمیت پانچ ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔۔