Thursday, May 2, 2024

خیرپور: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مقامی تاجر جاں بحق، بیٹا زخمی

خیرپور: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مقامی تاجر جاں بحق، بیٹا زخمی
March 24, 2017
خیرپور (92 نیوز) خیرپور میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مقامی تاجر لیاقت کھوکھر جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔ ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں رادھن روڈ پر 6 سے زائد  ڈاکو شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔ مقامی تاجر لیاقت کھوکھر نے مزاحمت کی تو ڈاکووں نے فائرنگ کردی جس سے لیاقت کھوکھر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کوتشویشناک حالت میں تحصیل میہڑ کے تعلقہ اسپتال پہنچایا گیا۔ مقتول لیاقت کھو کھراپنے بیٹے کے ہمراہ رادھن سے اپنے آبائی گاؤں جارہے تھے۔