Wednesday, May 8, 2024

خیرپور، پنجاب سے کراچی جانے والی بزنس ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی

خیرپور، پنجاب سے کراچی جانے والی بزنس ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی
January 26, 2020
خیرپور (92 نیوز) خیرپور میں واری گوٹھ کے قریب بزنس ایکسپریس ٹرین کی بوگی ٹریک سے اتر گئی، کراچی اور لاہور کے درمیان آمدورفت معطل ہوگئی، ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں تاحال کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بوگی اترنے کی وجہ سے پٹڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ٹریک کو بحال کرنے کا کام شروع کردیا گیا، جلد بحال کردیا جائے گا۔