Friday, May 17, 2024

خیرپور میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کو اسپتال منتقل کر دیا گیا

خیرپور میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کو اسپتال منتقل کر دیا گیا
February 4, 2020
خیرپور (92 نیوز) خیرپور میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کو سول اسپتال سے گمبٹ کے گمس اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ طالب علم شاہ زیب راہوجو کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈائریکٹر گمس اسپتال خیرپور کے مطابق طالب علم شاہ زیب راہوجو کی ناک سے کل سے خون بہہ رہا ہے، خدشہ ہے کہ کرونا وائرس ہوسکتا ہے۔ احتیاط کے پیش نظر طالب علم کو کسی وارڈ میں داخل ہونے سے منع کیا گیا ہے۔