Saturday, April 20, 2024

خیرپور میں جیالوں کی اپنے ہی امیدواروں کیخلاف ریلی

خیرپور میں جیالوں کی اپنے ہی امیدواروں کیخلاف ریلی
July 1, 2018
خیرپور( 92 نیوز) خیرپور میں جیالوں نےا پنے ہی امیدواروں کے خلاف ریلی نکال  دی ۔جیالوں نے سابق ایم این اے اور این اے 209 کے موجودہ پیپلزپارٹی کے امیدوار سید فضل شاہ  کے خلاف  ریلی نکالی اور شدید نعرے بازی کی ۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ فضل شاہ نے اپنے حلقے میں کوئی کام  نہیں کیا، نوکریاں بیچیں ہیں اور ٹھیکے  کمیشن کے عوض دیئے جس کے باعث حلقہ کی عوام ان سے سخت نالاں ہے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فضل شاہ کو ٹکٹ دینا پارٹی کی جانب سے اہل علاقہ پر ظلم ، فضل شاہ کو  ووٹ نہیں دے سکتے ۔