Monday, April 15, 2024

خیرپور: مسافرکوچ کی کار کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق، 10زخمی

خیرپور: مسافرکوچ کی کار کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق، 10زخمی
November 29, 2016

خیرپور (92نیوز) انڈس ہائی وے پر ٹھری میرواہ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ نے کار کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور دس زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پر سکھر سے کراچی جانے والی مسافر کوچ نے ٹھری میرواہ سے خیرپور آنے والی کار کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دس مسافر شدید زخمی ہو گئے۔

حادثہ انڈس ہائی وے پر ٹھری میرواہ کے قریب دھند کے باعث پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں و زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال ٹھری میرواہ منتقل کیا۔ پولیس نے کوچ کو تحویل میں لے لیا جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا۔