Friday, April 26, 2024

خیرپور: مسافر بس موٹرسائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے الٹ گئی، پینتیس افراد زخمی

خیرپور: مسافر بس موٹرسائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے الٹ گئی، پینتیس افراد زخمی
June 26, 2015
خیرپور (نائنٹی ٹو نیوز) خیرپور میں قومی شاہراہ پر موٹرسائیکل سواروں کو بچاتے ہوئے مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت پینتیس افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مسافروں سے بھری کوچ شاہ حسین بائی پاس کے قریب پہنچی تو موٹرسائیکل سوار دو افراد کو بچاتے ہوئے ڈرائیور کے کنٹرول سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ کوچ میں ساٹھ سے زائد افراد سوار تھے۔ زخمیوں کو سول اسپتال خیرپور اور قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ موقع پر موجود افراد نے زخمی مسافروں کو کوچ سے باہر نکالا، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔ حادثے کے باعث سول اسپتال خیرپور اور قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔