Saturday, April 20, 2024

  خیرپور سانحے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائیگی : وزیر بلدیات

   خیرپور سانحے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائیگی : وزیر بلدیات
November 1, 2015
سکھر(92نیوز)سندھ کے وزیر بلدیا ت سید نا صر حسین شاہ نے کہا ہے کہ خیرپور سانحے میں کریمنل لوگ ملوث ہیں واقعہ کی جو ڈیشل انکوائری کرائی جا ئے گی ،الیکشن کمیشن کے کہنے پرہی فوج کو ریزرو رکھا گیا تھااور اسے  کسی پو لنگ اسٹیشن پر مقرر نہیں کیا گیا تھا کچھ پو لنگ اسٹیشنوں پر ہم فوج مقرر کرنا چا ہتے تھے۔ سکھر پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے وزیر بلدیا ت کا مزید کہنا تھا کہ بلدیا تی انتخا بات کے پہلے مر حلے میں پیپلزپا رٹی نے آٹھوں اضلاع میں کلین سویپ کیا ہے جو امیدوار آزاد جیتے ہیں ان میں بھی بڑی تعداد پیپلز پا رٹی والوں کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کو مزید اختیارات دینے کا حا می ہوں اور میرے کیس پر ہی ہا ئی کو رٹ نے بلدیاتی انتخابات کرانے کے احکامات دیئے اور کے پی کے سے بلدیاتی انتخابات کا آغاز ہوا اس لیے میری کو شش ہو گی کہ بلدیاتی اداروں کو فعال بنا ؤں اور انہیں اختیارات دوں۔