Saturday, April 20, 2024

خیرپور : دو اور معصوم بہنیں جرگے کے فیصلے کی بھینٹ چڑھ گئیں

خیرپور : دو اور معصوم بہنیں جرگے کے فیصلے کی بھینٹ چڑھ گئیں
June 6, 2015
خیرپور(92نیوز)خیرپور میں پسند کی شادی کرنے پر جرگہ ہوا جرگہ نے جوڑے کو الگ کر نے کا فتوی دے دیا ،نوجوان پر دو بہنوں کا رشتہ دینے اور تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ نوجوان کی دونو ں بہنوں نے فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا معصوم بچیوں کی اعلیٰ حکام سے مددکی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور کے قریب نواحی گائوں لیاری میں کاندھڑا برادری سے تعلق رکھنے والے جوڑے نےپسند کی شادی کرنے پر جرگہ کا انکشاف ہوا ہے جرگہ کرنے والے با اثر وڈیروں نے جوڑے کو الگ کر دیاجبکہ پسند کی شادی کرنے والے نوجوان پردو بہنوں کو بدلے میں دینے اور تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا  گیا ہے جبکہ جرگہ کے فیصلے کے نتیجے میں بدلے میں دی جانے والی لڑکیوں 11 سالہ غزالہ اور 14 سالہ کنول نے فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں بہنیں چھوٹی تھیں تو ہمارے باپ نے ہماری ماں کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد ان کی پرورش انکی نانی اور ماموں نے کی ہے اور ان کا بھائی اپنے باپ کے ساتھ رہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے بھائی نے پسند کی شادی کی ہے تو اس کی سزا انہیں کیوں دی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اب اپنی نانی اور ماموں کے گھر رہ رہی ہیں جہاں ان کی زندگیوں کو خطرہ ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر منظور حسین وسان سے اپیل کی ہے کہ ان کی زندگیوں کو بچایا جائے۔