Wednesday, April 24, 2024

خیراتی ادارے پر صدارتی مہم میں فائدہ پہنچانے کا الزام ، ٹرمپ کو 20 لاکھ ڈالر ہرجانے میں دینے کا حکم

خیراتی ادارے پر صدارتی مہم میں فائدہ پہنچانے کا الزام ، ٹرمپ کو 20 لاکھ ڈالر ہرجانے میں دینے کا حکم
November 8, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) خیراتی ادارے پر صدارتی مہم میں فائدہ پہنچانے کے الزام میں امریکی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خیراتی اداروں کو 20 لاکھ ڈالر ہرجانے میں دینے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک سپریم کورٹ کے جج صالیان سکارپُلا نے صدر ٹرمپ کو کہا کہ اپنے سابقہ خیراتی ادارے کو سیاسی اور معاشی مفادات کیلئے استعمال کرنے کی پاداش میں مختلف خیراتی اداروں کو 20 لاکھ ڈالر ادا کریں۔ ٹرمپ کے خیراتی ادارے کیخلاف سول مقدمہ ریاست کے اٹارنی جنرل لیٹیٹا جیمز نے دائر کیا تھا جس میں خیراتی ادارے پر 2016 کی صدارتی مہم میں ٹرمپ کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگایا تھا۔