Thursday, April 25, 2024

  خیر پور کے علاوہ پنجاب اور سندھ میں انتخابات مجموعی طور پر پر امن رہے : سیکرٹری الیکشن کمیشن

   خیر پور کے علاوہ پنجاب اور سندھ میں انتخابات مجموعی طور پر پر امن رہے : سیکرٹری الیکشن کمیشن
November 1, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا ہے کہ خیرپور کے علاوہ پنجاب اورسندھ میں انتخابات مجموعی طور پر پر امن رہے جب کہ خیرپور واقعے پر آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے،ابتدائی رپورٹ میں آئی جی نے 11 ہلاکتوں کی تصدیق اور افسوسناک واقعے کو  ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پولنگ ختم ہونے کے بعد میڈٰیا بریفنگ میں سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ خیرپور میں 6 لاشیں پولنگ اسٹیشن کے احاطے سے اور 5 باہر سے ملیں جب کہ واقعے پر آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعے میں ملوث تمام عناصر کی گرفتاری کی بھی ہدایت دے دی گئی ہیں جب کہ خیرپور میں واقعے کے بعد فوج اور رینجرز طلب کرکے حالات کو کنٹرول کرلیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے پریذٓائڈںگ افسر کو تھپڑ مارے جانے،لاڑکانہ میں ووٹ خریدے جانے،اوکاڑہ میں بیلٹ بیکس توڑنے،فیصل آباد میں جعلی ووٹ،منظور وسان کی انتخابی مہم کے بعد تقریر اور اپنے فرائض درست طور پر سرنجام نہ دینے والے انتخابی عملے کے خلاف بھی انکوائری کا اعلان کیا ہے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو پنجاب سے 49 اور سندھ سے 87 شکایات موصول ہوئیں، پنجاب میں بیلٹ پیپرز میں غلطیوں کے باعث یونین کونسل کی 20 نشستوں پر دوبارہ انتخابات کرائیں جائیں گے اور سندھ کی 6 یونین کونسلز کی مختلف نشستوں پر بھی دوبارہ انتخابات ہوں گے جب کہ بیلٹ پیپرز میں غلطیوں پر متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔