Friday, April 26, 2024

خیبرپخونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے نامزدگی فارم میں غلطیوں کی بھرمار

خیبرپخونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے نامزدگی فارم میں غلطیوں کی بھرمار
March 12, 2015
پشاور(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کےلئے  تیار کئے گئے کاغذات نامزدگی کے فارم میں سنگین غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ 92 نیوز کو موصول ہونے والے کاغذات نامزدگی کا فارم نمبرچار تحصیل اورٹاؤن کونسلوں کےکسانوں ، نوجوانوں ،خواتین امیدواروں اور غیر مسلم نشستوں پر انتخاب لڑنے والوں کے لئے مختص ہے ۔ اس فارم پرغیر مسلم  امیدواروں کو  بھی حلفیہ اقرار کرنا ہوگا کہ وہ مسلمان ہیں اورختم نبوت پر ایمان رکھتے ہیں۔ یہ حلف نامہ شق نمبر 8میں دیا گیا ہے جبکہ نامزدگی فارم میں غیر مسلموں کو شق نمبر 2 سے مستثنی رکھا گیا ہے، حالانکہ فارم پرکہیں شق نمبر 2 موجود نہیں دلچسپ بات تو یہ ہے کہ یہ فارم خیبر پختونخوا حکومت نے لوکل کونسل رولز 2013کے تحت تیار کئے ۔ تاہم خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے تیار کئے گئے فارم غلطیوں سے پاک تھے، خیبر پختونخوا حکومت  نے  اس فارم کے  لئے بلیو رنگ تجویز کیا جبکہ الیکشن کمیشن نے اسے ہلکے گرین رنگ میں چھپوا دیا ہے ۔ یہ فارم خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں بھجوائے جا چکے ہیں ، غلطیاں درست کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو چھپائی پر اضافی اخراجات برداشت کرنے ہوں گے۔