Friday, April 19, 2024

خیبرپختونخواہ کو 40 ارب کی ادائیگی، بوجھ بجلی صارفین پر ڈالنے کا فیصلہ

خیبرپختونخواہ کو 40 ارب کی ادائیگی، بوجھ بجلی صارفین پر ڈالنے کا فیصلہ
May 5, 2016
پشاور (نائنٹی ٹو نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخواہ کو پن بجلی کا خالص منافع اور واجبات کی ادائيگي کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کا فيصلہ کيا گيا ہے۔ واپڈا کی جانب سے پن بجلی 1.50 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گی۔ نیپرا کے اعدادوشمار کے مطابق پن بجلی مہنگی کرکے خیبرپختونخواہ کو 40ارب روپے ادا کئے جائیں گے۔ دستاویز کے مطابق مالی سال 2016 کی ادائیگی کیلئے 25ارب بنکوں سے قرض لیا جا رہا ہے۔ واپڈا نے قرض پر 1٫87 ارب روپے سود بھی صارفین سے وصولی کی درخواست کي ہے۔ آئندہ مالی سال کیلئے 15ارب روپے صارفین سے وصول کرنے کی درخواست بھي کي گئي ہے۔ نیپرا منظوری سے پن بجلی ملکی تاریخ میں مہنگی ترین سطح پر پہنچ جائے گی۔ نيپرا سماعت کے بعد حتمي فيصلہ کرے گی۔