Thursday, April 25, 2024

خیبرپختونخواکابینہ نے گزشتہ حکومت کابنایااحتساب کمیشن ختم کرنے کی منظوری دیدی

خیبرپختونخواکابینہ نے گزشتہ حکومت کابنایااحتساب کمیشن ختم کرنے کی منظوری دیدی
November 22, 2018
پشاور ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ نے اپنی ہی گزشتہ حکومت کے بنائے ہوئے صوبائی احتساب کمیشن کو ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ احتساب کمیشن کے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک یا سرپلس پول کا آپشن دیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کابینہ نے وزیراعلٰی محمود خان کی زیرصدارت پشاور میں ہونے والے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے، وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے کابینہ اجلاس کے بارے میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ  خیبرپختونخوا احتساب کمیشن کو ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ کابینہ اجلاس میں فاٹا انضمام سےمتعلق امور زیربحث آئے تاہم فاٹا سیکریٹریٹ کو صوبائی حکومت کے دائرہ اختیارمیں لانے سمیت دیگر امور کےلئے سینئروزیرعاطف خان کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی۔ وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان جلد قبائلی اضلاع کا دورہ کریں گے اور قبائلی اضلاع کی ترقی کےلئے پیکیج کا اعلان کریں گے۔