Saturday, April 20, 2024

خیبرپختونخوا:سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں تحریک اںصاف کے اعظم سواتی کامیاب ہوگئے

خیبرپختونخوا:سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں تحریک اںصاف کے اعظم سواتی کامیاب ہوگئے
May 13, 2015
پشاور(92نیوز)خیبر پختونخوا میں سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے اعظم سواتی71ووٹ لے کر کامیاب  ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق  خیبر پختونخوامیں اعظم ہوتی کی وفات کے بعد خالی ہونے والی  سینیٹ کی  نشست پر ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے اعظم سواتی کامیاب  ہو گئے ہیں۔ اعظم سواتی اکہتر ووٹ لیکر کامیاب رہے جبکہ اُن کے  مقابلے میں  جمعیت علمائے اسلام ف کے غلام علی نے اکتالیس ووٹ حاصل کئے۔