Saturday, April 20, 2024

خیبرپختونخواحکومت کاسیاحت کے فروغ کیلئے ٹورازاتھارٹی بنانے کافیصلہ

خیبرپختونخواحکومت کاسیاحت کے فروغ کیلئے ٹورازاتھارٹی بنانے کافیصلہ
September 22, 2018
پشاور( 92 نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے ٹورازم اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ اتھارٹی  کی نگرانی خود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کریں گے،ٹورازم اتھارٹی مواصلات، بلدیات اور دیگر متعلقہ محکموں پر مشتمل ہوگی۔ اتھارٹی صوبے میں سیاحتی مقامات کی نشاندہی، انفراسٹرکچر، صفائی ستھرائی اور مقامات کی تعمیر ترقی کے لئے اقدامات تجویز کرے گی۔ سینئروزیرمحمد عاطف کا کہنا ہے کہ صوبے میں سیاحتی مقامات بہت ہیں ،مگر انفرااسٹرکچر نہ ہونے کے باعث سیاحوں کی رسائی ممکن نہیں۔ سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا سمیت قبائلی علاقوں میں بھی سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھائیں جائیں گے جبکہ ٹورازم اتھارٹی کی نگرانی وزیراعلی، چیف سیکرٹری اور سیاحت کے وزیر کریں گے۔ وزیرسیاحت پرامید ہیں کہ دسمبر میں سوات ایکسپریس وے مکمل ہونے سے سوات کے پرفضاء مقام تک سیاحوں کی رسائی کے لئے گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے ہوگا جبکہ بحرین کالام اور کمراٹ روڈ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے، اس کے علاوہ صوبے میں 4 نئے ریسٹ ہاوسز بھی جلد قائم کئے جائیں گے ۔