Tuesday, April 23, 2024

خیبرپختونخوا یونیورسل ہیلتھ کارڈ دینے والا پہلا صوبہ بن گیا

خیبرپختونخوا  یونیورسل ہیلتھ کارڈ دینے والا پہلا صوبہ بن گیا
February 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) خیبرپختونخوا یونیورسل ہیلتھ کارڈ دینے والا پہلا صوبہ بن گیا۔ وزیراعظم نے ٹویٹر پر کے پی حکومت کو مبارکباد دی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے 4 کروڑ ڈومیسائل خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیا گیا۔ ملک بھر میں 400 سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت ہو گی۔ فی خاندان سالانہ دس لاکھ تک کا مفت علاج کرا سکےگا۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ اگر آپ کے پاس پختونخواہ کا شناختی کارڈ ہے اور آپ اسلام آباد ، لاہور ، ‏کوئٹہ ، کراچی میں ہیں تب بھی آپ اس سہولت کے ذریعے وہاں کے سب سے بڑے ‏پرائیوٹ ہسپتال میں بھی علاج کروا سکتے۔