Thursday, May 9, 2024

خیبرپختونخوا کے ہڑتالی ڈاکٹرز کا 25 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے ہڑتالی ڈاکٹرز کا 25 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا فیصلہ
October 17, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا کےہڑتالی ڈاکٹرز حکومت کو ٹف ٹائم دینے کےلیے تیار ہیں ،ڈاکٹرز نے  25اکتوبرکواسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا فیصلہ کرلیا۔ ریجنل اینڈ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بل کے خلاف خیبرپختونخواکے سرکاری اسپتالوں میں 22روز سے ہڑتال جاری ہے  جس سے مریض بری طرح مشکلا ت کا شکار ہیں ۔ دوسری جانب  پنجاب میں بھی ڈاکٹرز کی کام چھوڑ ہڑتال کو 8واں روز ہے ، سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریض رل گئے مگر مسیحا بے حسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں ۔