Sunday, September 8, 2024

خیبرپختونخوا کے کالجز کے اساتذہ کا مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاج

خیبرپختونخوا کے کالجز کے اساتذہ کا مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاج
September 19, 2017

پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا کے سرکاری کالجز کے اساتذہ مجوزہ نجکاری اورٹیچنگ اسسٹنٹس کو مستقل نہ کئے جانے کے خلاف کلاس رومز چھوڑ کر پشاور کی سڑکوں پر آگئے۔

خیبرپختونخوا کے سرکاری کالجز میں طلبہ کو پڑھانے والے مرد و خواتین اساتذہ کلاسز چھوڑ کر پشاور کے صوبائی اسمبلی چوک میں جمع ہوگئے اور لیکچر دینے کی بجائے نعرہ بازی کرنے لگے۔

سرکاری کالجز کی پروفیسرز اور لیکچررز کالجوں میں بورڈ آف گورنرز قائم کرکے مجوزہ نجکاری کے خلاف جبکہ ٹیچنگ اسسٹنٹس اپنی ملازمت مستقل نہ ہونے پر سراپا احتجاج رہے۔

کالج اساتذہ سے مذاکرات کر کے احتجاج ختم کرانے کے لیئے پی ٹی آئی کے ایم پی اے فضل الٰہی ادھر پہنچے لیکن مظاہرین نے وزیراعلٰی کے علاوہ کسی سے مذاکرات نہ کرنے کا کہہ کرانہیں واپس کردیا۔

صوبے بھر سے آئے سرکاری کالجز کے اساتذہ نے اسمبلی چوک پر ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔