Thursday, April 18, 2024

خیبرپختونخوا کے پولنگ اسٹیشن سب سے زیادہ حساس قرار

خیبرپختونخوا کے پولنگ اسٹیشن سب سے زیادہ حساس قرار
July 5, 2018
پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا کے پولنگ اسٹیشن سب سے زیادہ حساس قرار دیئے گئے۔ ملک بھر میں 20 ہزار 789 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے دیا گیا۔ 60 ہزار 100 پولنگ بوتھ بھی حساس ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 7 ہزار 386 پولنگ اسٹیشنز ہیں۔ خیبرتخونخوا میں 21 ہزار 158 پولنگ بوتھ حساس ہیں۔ سندھ میں 5 ہزار 776 پولنگ اسٹیشن ، 19 ہزار 387 پولنگ بوتھ ، پنجاب میں 5 ہزار 686 پولنگ اسٹیشن اور 15 ہزار 466 پولنگ بوتھ حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ بلوچستان میں ایک ہزار 768 پولنگ سٹیشن اور 3 ہزار 536 پولنگ بوتھ حساس قرارہیں۔ اسلام آباد کے 173 پولنگ اسٹیشن اور 573 پولنگ بوتھ کو حساس قرار دیا گیا۔