Friday, May 10, 2024

خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم اکبر ایوب اعلیٰ سطح اجلاس میں سگریٹ کے کش لگاتے رہے

خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم اکبر ایوب اعلیٰ سطح اجلاس میں سگریٹ کے کش لگاتے رہے
April 9, 2020
 پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم اکبر ایوب اعلیٰ سطح اجلاس میں سگریٹ کے کش لگاتے رہے۔ کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر بھی یکسر نظرانداز کی۔ سخیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے اساتذہ کے تبادلوں کےلئے آج سے ای ٹرانسفر کا نظام شروع کرنے کی غرض سے اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کے دوران وزیر تعلیم اکبر ایوب نے سگریٹ کے کش لگا کر اجلاس دھواں دھواں کر دیا۔ صرف یہی نہیں اجلاس میں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کو بھی یکسرنظرانداز کیا گیا۔ نہ تو پانچ افراد سے زائد کے اجلاس پر پابندی کی پرواہ کی گئی اور نہ ہی سماجی فاصلہ رکھا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق ای ٹرانسفر نظام کے تحت 15 ہزار اساتذہ نے تبادلوں اور تعنیاتیوں کیلئے رجسٹریشن کی ہے۔