Friday, April 19, 2024

خیبرپختونخوا کے منتخب ارکان اسمبلی کی  نوجوانوں کی دعوت،180 دیگیں پکائی گئیں

خیبرپختونخوا کے منتخب ارکان اسمبلی کی  نوجوانوں کی دعوت،180 دیگیں پکائی گئیں
August 25, 2019
پشاور ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا کے منتخب ارکان نے  حلقے کے نوجوانوں کی دعوت دی جس میں 5 ہزار مہمان ، تین ہزار گاڑیاں ، 30 دنبوں کا گوشت ، 180 دیگیں  موجود تھیں ۔بلاول آفریدی اور شفیق شیرآفریدی نے اپنے حلقے کے نوجوانوں کو عوت دی تھی ۔ خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 105 اور106 سے منتخب ایم پی ایزنے اپنے حلقوں کے نوجوانوں سے کامیابی کی صورت میں کالام کی سیر کرانے کا وعدہ کیا تھا اور پھر اس وعدے کو پورا بھی کردیا ۔ پانچ ہزار نوجوانوں کا پہلا گروپ تین ہزار گاڑیوں میں کالام پہنچا تو  30 دنبے ذبح کئے گئے اورایک سو اسی دیگیں پکوائی گئیں۔اپنے ووٹرز، سپورٹرزکےقیام کےلئے پچاس سے زائد ہوٹلز بک کئے گئے اور ان کی تفریح کےلئے رات کے وقت محفل موسیقی بھی سجائی گئی۔ آزاد حیثیت سے منتخب ہونے کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہونے والے ایم پی ایز پانچ پانچ ہزار نوجوانوں کے مزید دو گروپوں کو بھی کالام کی سیر کرائیں گے ان کی ایسی شاہانہ انداز  میں تواضع بھی ہوگی۔