Saturday, April 20, 2024

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
August 10, 2019

 پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں نوشہرہ، صوابی، مالاکنڈ، بونیر، مردان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 70 کلو میٹر اور مرکز افغانستان ، تاجکستان کی سرحد تھی۔

قبل ازیں اسلام آباد ، پنجاب اور خیبر پختونخوا بھی زلزلے سے لرز اٹھا تھا ۔ لاہور ، پشاور ،راولپنڈی ،جھنگ ، چنیوٹ ، بنوں اور دیر بالا  سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے ۔

شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں بھی شدید زلزلہ آیا تھا ، زلزلے  کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی تھی ۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا جبکہ گہرائی 279 کلو میٹر تھی ۔

ادھر تائیوان میں بھی  5.9 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا تاہم کسی مالی و جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی ۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں نے تائیوان کو ہلا کر رکھ دیا ۔