Tuesday, April 23, 2024

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے  محسوس کئے گئے

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے  محسوس کئے گئے
June 12, 2019
پشاور ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا  کے مختلف علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے  محسوس کئے گئے ،  لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اوردفاتر سے نکل آئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت پانچ ریکارڈ کی گئی۔ خیبرپختونخوا  کے مختلف اضلاع زلزلے کے جھٹکوں لرز گئے ،  زلزلے کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر پانچ ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی زیر زمین 18 کلومیٹر تھی اور مرکز بٹگرام سے بیس کلومیٹر مغرب میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے بٹگرام، مانسہرہ،ایبٹ آباد، سوات، دیر، نوشہرہ اور دیگرعلاقوں میں محسوس کئے گئے۔