Saturday, April 20, 2024

خیبرپختونخوا کے فن کاروں نے " امن اور وطن سے محبت" کے نام سے ملی نغموں کا البم ریلیز کردیا

خیبرپختونخوا کے فن کاروں نے " امن اور وطن سے محبت" کے نام سے ملی نغموں کا البم ریلیز کردیا
August 2, 2019
 پشاور (92 نیوز) وطن عزیز کے بہترویں یوم آزادی پر خیبرپختونخوا کے فن کاروں نے " امن اور وطن سے محبت" کے نام سے ملی نغموں کا البم ریلیز کردیا۔ خیبرپختونخوا کے فن کاروں نے قوم کو یوم آزادی کا تحفہ اور امن کے لئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے ملی نغموں کی البم جاری کردی ہے۔ پشتو کے نامور گلوکاروں زیک آفریدی، بختیار خٹک، ثناء تاجک اور کرن خان نے اردو اور پشتو زبان میں وطن سےاظہار محبت کیا ہے۔ ملی نغموں کی اس ویڈیو البم کے لئے عکس بندی ضم شدہ قبائلی اضلاع میں کی گئی جہاں سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے باعث امن قائم ہوا۔ ملی نغموں کی ویڈیو البم  اہل وطن اور خصوصا قبائلی اضلاع کے عوام کے لئے جشن آزادی کا تحفہ ہے۔