Saturday, April 27, 2024

خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 66 کے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ

خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 66 کے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ
June 30, 2018
پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 66 کے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہو گئے۔پی ٹی آئی کو بلا، پیپلزپارٹی کو تیر، مسلم لیگ ن کو شیر، قومی وطن پارٹی کو چراغ کا نشان الاٹ ہوا۔ ادھر عوامی نیشنل پارٹی کو لالٹین، ایم ایم اے کے امیدوار کو کتاب کا نشان الاٹ ہو گیا۔ تحریک جوانان پاکستان کو لیپ ٹاپ، آزاد امیدوار وصال خان کو جنریٹر اور ارباب شہریارکو ٹرانسفارمر کا نشان الاٹ کیا گیا ۔ پی کے 76 آزاد امیدوار فدا محمد کو پنسل کا نشان الاٹ کر دیا گیا۔ پی کے 75 کے امیدوار رادیش سنگھ ٹونی کو جگ کا نشان الاٹْکراچی میں بھی عام انتخابات 2018 کیلئے انتخابی شیڈول کا آخری مرحلہ آ گیا۔ امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ جاری کر دی گئی۔ ریٹرننگ افسران آج حتمی فہرست جاری کریں گے۔ بڑی سیاسی جماعتیں اپنےانتخابی نشان کے بغیر الیکشن میں حصہ لینے لگیں۔  جماعت اسلامی ترازو کے بجائے کتاب کے نشان پر ، ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑے گی ۔ دوسری طرف بلاول بھٹو اپنی جماعت کے بجائےآصف زرداری کی پارٹی سے امیدوار ہیں۔ بلاول بھٹوکی پیپلزپارٹی کا انتخابی نشان تلوار جبکہ الیکشن تیر پر لڑیں گے۔ تیرکا انتخابی نشان آصف زرداری کی پیپلزپارٹی پارلیممیٹیرینز کے پاس ہے ۔ جھنگ میں بھی این اے 115 سے شیخ وقاص اکر م کو انتخابی نشان مٹکا الاٹ کر دیا گیا اور مسلم لیگ ن کے سلیم طاہر کو شیر، غلام بی بی بھروانہ کو بلے کا نشان مل گیا۔ این اے 115 سے امیدوار مولانا احمد لدھیانوی کو انتخابی نشان تانگہ الاٹ کیا گیا ۔ پی پی 126 کے امیدوار شیخ شیراز اکرم کو مٹکا، راشدہ یعقوب کو بلے کا نشان مل گیا۔این اے 116 شور کوٹ میں امیر سلطان کو بلا، آصف معاویہ کو مرغی کا نشان الاٹ کی گیا ۔