Tuesday, April 23, 2024

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں جو کچھ ہواوہ سب نے دیکھا، کیا یہ نیا پاکستان ہے؟ وزیراعظم نوازشریف

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں جو کچھ ہواوہ سب نے دیکھا، کیا یہ نیا پاکستان ہے؟ وزیراعظم نوازشریف
June 4, 2015
اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ان پر دھاندلی کا الزام لگانے والوں نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں جو کچھ کیا وہ سب نے دیکھا۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد صدر ممنون حسین کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں وزیراعظم نوازشریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراءاور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پروزیراعظم نوازشریف کہا کہ خیبرپختونخو ا میں بلدیاتی انتخابات میں بارہ ہلاکتوں پر بہت دکھ ہوا ایسا تو کبھی عام انتخابات میں نہیں ہو ا۔ کیا یہ نیا پاکستان ہے کہ لوگوں کی جانوں سے کھیلا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مکافات عمل ہے کہ ان پر دھاندلی کا الزام لگانے والوں نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں جو کچھ کیا وہ سب نے دیکھ لیا۔