Saturday, May 18, 2024

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ نے مداخلت نہیں کی، مولانا فضل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ نے مداخلت نہیں کی، مولانا فضل الرحمٰن
December 24, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ نے مداخلت نہیں کی۔

مولانا فضل الرحمٰن نے پی ڈی ایم  سندھ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا مہنگائی مارچ ناگزیر ہے، جدوجہد کریں گے۔ 23 مارچ کو مہنگائی مارچ اسلام آباد پہنچے گا ۔ عوام کو لیکر اسلام آباد پہنچیں گے ۔

انہوں نے نام لئے بغیر آصف زرداری سے سوال  بھی کیا کہ کون کہتا ہے فارمولا بنا کر دیں۔ ابہام سے بات نہ کریں۔